بھٹکل:9؍اگست (ایس اؤ نیوز)جمعہ کو تعلقہ میں بارش اور ہوا کے چلتے درخت گرنے سے بیللکھنڈ علاقے میں دو گھروں کو نقصان پہنچنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ نقصان زدہ گھروں کےمالک کی شناخت کرشنا درگپا نائک اور ناگما کرشنا نائک بتائی گئی ہے۔ تیز رفتار سے چلتی ہواؤں سے درخت بھی اتنی ہی رفتار سے گھروں پر گراتو گھروں کی چھت زمین بوس ہوگئی ہے۔ نقصان کا اندازا 45ہزارروپئے لگایاگیا ہے۔ محکمہ کے تحصیل کے افسران جائے وقوع کا معائنہ کیا ہے۔